کورونا وائرس: سندھ میں پہلی ہلاکت، 44 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد پاکستان میں متاثرین کی تعداد 495 ہو گئی

پاکستان میں جمعے کو کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں اس سے متاثرہ افراد کی .تعداد 495 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان لاک ڈاؤن جیسی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔.
جمعے کو جہاں صوبہ پنجاب، سندھ. ، بلوچستان اور
وفاقی دارالحکومت میں مزید 44 افراد میں کووڈ-19 .وائرس کی تصدیق ہوئی وہیں کراچی میں اس سے ایک شخص کی ہلاکت بھی ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے.۔
جمعے کو ہلاک ہونے والے 77 سالہ مریض کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے جبکہ اس سے قبل دو افراد خیبر پختونخوا میں ہلاک ہوئے تھے۔
پاکستان میں جن افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں سے نصف سے زیادہ ایران سے واپس آنے والے زائرین ہیں جنھیں اب ان کے صوبوں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
پاکستان میں کراچی وہ شہر ہے جہاں اس وائرس کا سب سے زیادہ مقامی سطح پر پھیلاؤ دیکھا گیا ہے اور وہاں 60 سے زیادہ ایسے افراد میں پایا گیا ہے جنھوں نے بیرونِ ملک کا سفر نہیں کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے جمعے کو صوبے کے عوام سے کہا ہے کہ وہ آئندہ تین دن تک کے لیے اپنے طور پر تنہائی اختیار کریں اور کوئی بھی اپنے گھر سے باہر نہ نکلے۔Newsinfo110.blogspot.com

Comments